• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:22am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:22am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:53am

کراچی: ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کی ایک اور قیمتی گاڑی برآمد کرلی

شائع March 27, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کی فورڈ ریپٹر گاڑی برآمد کر لی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فورڈ ریپٹر کی مالیت کم سے کم ڈھائی کروڑ روپے ہے، اس سے قبل گھر سے برآمد گاڑی کی مالیت بھی ڈھائی کروڑ سے زائد تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان سے تحقیقات کے دوران کئی گاڑیوں کی خریداری کا پتا چلا تھا، ارمغان نے گاڑی کو قائدآباد میں چھپا رکھا تھا،ایف آئی اے ٹیم نے اسپیشلائزڈ یونٹ کے ہمراہ کارروائی کی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گاڑی غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی رقم سے لی گئی تھی، برآمد شدہ گاڑی کو ایف آئی اے سیل منتقل کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025