راولپنڈی: 5 افراد کو توہین رسالت، پیکا قوانین کے تحت موت اور عمرقید کی سزائیں
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 5 افراد کو توہین رسالت اور پیکا قوانین کے تحت موت اور عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔
ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے 5 ملزمان کو توہین رسالت کے مقدمہ میں سزائے موت، عمر قید اور مجموعی طور پر 100 سال قید کی سزا سنا دی۔
ملزمان محمد ارسلان، علی عباس، فیصل ریحان، زنیر سکندر اور خرم افضال کو سزائیں سنائی گئیں۔
ملزمان کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت، 295 بی میں عمر قید، 295 اے میں 10 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں۔
ملزمان کو دفعہ 298 اے میں 3 سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پیکا آرڈیننس میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔