• KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:34am Sunrise 5:58am
  • KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:34am Sunrise 5:58am

ہانیہ عامر کے لیے برطانوی پارلیمنٹ کا ایوارڈ

شائع March 25, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ہانیہ عامر کو ایوارڈ دینے کی تقریب پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ افضل خان نے منعقد کی جو کہ جوبلی روم میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔

ایوارڈز دینے کی تقریب کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر سے ملاقات بھی کی اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔

ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ’اسٹار آف پاکستان‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اداکارہ نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر ویڈیوز اور تصاویر بھی بنوائیں اور ان کی جانب سے ایوارڈز تقریب کے دوران ارکان پارلیمنٹ سے خوش مزاجی کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

ہانیہ عامر کو ایوارڈ دیے جانے سے قبل فروری 2025 میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ان سے قبل زشتہ برس برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

ماہرہ خان کو نومبر 2024 جب کہ فہد مصطفیٰ کو دسمبر 2024 میں ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025