• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

وفاقی حکومت میں تعینات پروفیشنلز کو مزید مراعات دینے کا فیصلہ

شائع March 24, 2025
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

پارلیمنٹرینز اورکابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافےکے بعد حکومت میں تعینات ماہانہ 5 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک تنخواہ والے پروفیشنلز سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کے تحت تعینات پروفشنلز کے لیے 4 ہزار 920 روپے تک ڈیلی الاونس ہوگا، وزارت خزانہ نے اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون سے لیکر فور تک ڈیلی الاونس ریٹ مقررکر دیا۔

وزارت خزانہ نےمراسلہ عمل درآمد کے لیے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں کو بھجوادیا، اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون، ٹو کا اسپیشل اسٹیشنزکے لیےڈیلی الاونس 4920 روپے ہوگا۔

اسی طرح اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون، ٹو کا آرڈنری اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاونس 3720 روپےہوگا جبکہ اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری، فور کا اسپیشل اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاونس 3 ہزار 840 روپے ہوگا۔

اسپیشل پروفشنل پے اسکیل تھری، فور کا آرڈنری اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاونس 3 ہزار روپے ہوگا۔

کراچی، حیدر آباد، سکھرکو ڈیلی الاونس کے اسپیشل ریٹس کے لیے اسٹیشنز ڈیکلیرڈ کیا گیا ہے، اسی طرح پنجاب میں بہاولپور، راولپنڈی، ملتان کوڈیلی الاونس کے اسپیشل ریٹس کے لیے اسٹیشنز ڈیکلیرڈ کیاگیا ہے۔

اسی طرح پشاور، گوادر، شمالی علاقہ جات، مظفرآباد اور میرپور کو ڈیلی الاونس کے اسپیشل ریٹس کےلیے اسٹیشنز ڈیکلیرڈ کیا گیا ہے۔

جبکہ ڈی جی خان، کوئٹہ، سرگودھا، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد، فیصل آباد کو اسٹیشنز ڈیکلیرڈ کیا گیا ہے۔

ڈیلی الاونس آوٹ اسٹیشن اصل راتوں کے قیام کےحساب سےکلیم کیاجاسکےگا، رات کا قیام نہ ہونے یا ہیڈکوارٹرز سے 4گھنٹے سے زیادہ غیر موجودگی پر آدھے دن کے الاونس کی اجازت ہوگی۔

اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون سے فور تک آفیشل ڈیوٹی کے لیے اکانومی کلاس پر ہوائی سفر کےحقدار ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون کا پے پیکج 15 لاکھ سے 20 لاکھ روپے مقررکر رکھا ہے، اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ٹوکا پے پیکج 10 لاکھ سے 14 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر ہے، اسپیشل پروفشنل پے اسکیل تھری کا پے پیکج 5 لاکھ سے 9 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر ہے۔

وفاقی حکومت نےاسپیشل پروفشنل پےاسکیل فور کا پے پیکج 5 لاکھ روپے تک مقررکررکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025