• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am

حکومتی نمائندے اپنے بیانات سے دہشتگردی کی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں، بیرسٹر سیف

شائع March 23, 2025
— فائل فوٹو :ڈان
— فائل فوٹو :ڈان

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اپنے بیانات کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کے بجائے دہشت گردی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات پر ردعمل دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اپنے بیانات کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کے بجائے دہشت گردی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر سیاست کرنے والے نواز شریف کی کٹھ پتلیاں خیبرپختونخوا حکومت کو طعنے دے کر اپنے ماضی کو چھپا نہیں سکتیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مسئلے میں شہباز شریف حکومت کی سنجیدگی کا علم یہ ہے کہ ’تنظیم سازی‘ میں سرعام پکڑے جانے والے شخص کو وزیر مملکت داخلہ بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی حمایت میں کالمانہ جہاد سے شہرت پانے والے عرفان صدیقی موقع کی مناسبت سے لبرل بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنوا کر نواز شریف کو نکلوایا اور پھر منتیں کرکے نواز شریف کو واپس پاکستان لانے کا کارنامہ عرفان صدیقی کے عرفان کا نتیجہ ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ شب برات کے پٹاخے پر بھاگ جانے والے دہشت گردی کے ماہر بن کر فرنٹ لائن پر دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے خیبرپختونخوا پولیس اور ایف سی کے شہدا کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے مسخروں کی جانب سے شہدا کے خون کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کرنا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2023-24 میں خیبرپختونخوا کے 364 جوان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، وفاقی حکومت کے نمائندوں کے بیانات ان شہدا کی قربانیوں کی توہین ہے، توہین آمیز بیانات دینے والے شہدا کے ورثا سے معافی مانگیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025