• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm

محمد رضوان کے چھکے سے نسیم شاہ کا موبائل ٹوٹ گیا

شائع March 22, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان کے زوردار چھکے سے باہر بیٹھے نسیم شاہ کا موبائل فون ٹوٹ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ون ڈے ٹیم کا 3 روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا، آخری روز بھی کھلاڑیوں کو سنیریو بیسڈ پریکٹس میچ میں مختلف ہدف دیے گئے۔

بلے بازوں کو بیٹنگ اور باؤلرز کو باؤلنگ کے اہداف دیئے گئے، فہیم اشرف نے عبداللہ شفیق جب کہ محمد وسیم جونیئر نے محمد رضوان کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیتے دکھائی دے رہے ۔

لاہور میں پریکس سیشن کے دوران ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان بیٹنگ کررہے ہوتے ہیں اور اس دوران وہ واپڈا کے ایک فاسٹ باؤلر کو زور دار ہٹ لگاتے ہیں جس سے گیند اسٹیڈیم کے باہر چلی جاتی ہے۔

پویلین میں نسیم شاہ دیگرکھلاڑیوں کے ہمراہ موجود تھے جو گیند سے خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسے میں محمد رضوان کی یہ ہٹ نسیم شاہ کے موبائل فون پر لگتی ہے جس سے ان کی اسکرین ٹوٹ جاتی ہے۔

موبائل پر گیند لگتے ہی نسیم شاہ پریشان ہوجاتے ہیں اور غصے میں اپنا ٹوٹا ہوا موبائل محمد رضوان کو لہرا کر دکھاتے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں شامل 9 کھلاڑی 23 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 29 مارچ کو نیپیئر میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

علاوہ ازیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ کل کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025