• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا

شائع March 22, 2025 اپ ڈیٹ March 23, 2025
اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کی روشنیاں ارتھ آور کے دوران بند ہیں — فوٹو بشکریہ اے ایف پی: فائل
اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کی روشنیاں ارتھ آور کے دوران بند ہیں — فوٹو بشکریہ اے ایف پی: فائل

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا، ملک بھر میں اہم سرکاری و نجی عمارتوں کی اضافی روشنیاں بند کردی گئیں جب کہ ڈان نیوز نے بھی اسٹوڈیوز اور دفاتر کی لائٹیں بند کرکے آرتھ آور منایا۔

ڈان نیوز کے مطابق زمین سے محبت کے اظہار اور اس کے تحفظ کا شعور پھیلانے کے لیے دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا جب کہ پاکستان میں بھی رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک لائٹیں بند کرکے آرتھ آور منایا گیا۔

اس موقع پر ملک بھر میں پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر، سپریم کورٹ سمیت اہم سرکاری ونجی عمارتوں میں اضافی روشنیاں بند کی گئیں۔

ڈان نیوز نے بھی زمین کے تحفظ کی خاطر شعور اجاگر کرنے کے لیے اسٹوڈیوز اور دفاتر میں آرتھ آور منایا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں محفوظ مستقبل کے لیے ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کے فروغ پر زور دیا اور اس سلسلے میں عالمی برادری سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے بھی زمین کے تحفظ کیلئے اجتماعی اقدامات پر زور دیا۔ شہباز شریف نے پاکستانیوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے ارتھ آور کے موقع پر سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک 22 مارچ کو رات 8:30 بجے اپنی روشنیاں گل کردیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام کرکے اس علامتی اقدام میں حصہ لیں تاکہ اس عمل کی ترغیب دی جاسکے، آگاہی پیدا کی جاسکے اور افراد، کاروباری اداروں اور برادریوں کو پائیدار طریقوں کو اپنانے کے لئے بااختیار بنایا جاسکے۔

اس سے قبل، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارتھ آور 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اس عالمی مہم میں شامل ہو کر ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی پریس ریلیز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ارتھ آور محض ایک گھنٹے کے لیے بجلی بند کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ سرحدوں، سیاست اور عقائد سے بالاتر ہو کر زمین کے تحفظ کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025