• KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:34am Sunrise 5:58am
  • KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:34am Sunrise 5:58am

عطیات دینا، دوسروں کی مدد کرنا بڑی تنخواہ سے زیادہ سکون کا سبب، تحقیق

شائع March 22, 2025
—فوٹو: ggia.berkeley.edu
—فوٹو: ggia.berkeley.edu

منفرد تحقیق اور سرویز سے معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کی مدد کرنا، پر امید رہنا، عطیات دینا اور رضاکارانہ طور پر کوئی بھی اچھا کام کرنا بہت زیادہ تنخواہ پر ملازمت کرنے سے زیادہ سکون فراہم کرتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ میں شائع مضمون کے مطابق حال ہی میں دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری ہونے کے موقع پر ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی وہ کون سے اسباب ہیں، جس کی بنا پر لوگ زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

ماہرین نے جانچنے کے لیے اقوام متحدہ (یو این) اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست کے ڈیٹا کو دیکھا۔

ماہرین کے مطابق دنیا کے خوش ترین ممالک میں 70 فیصد افراد نے ایک مہینے میں عطیات دینے، رضاکارانہ طور پر کوئی سماجی کام کرنے یا پھر اجنبیوں کی مدد کرنے جیسے تینوں عوامل میں سے ایک کام ضرور کیا تھا۔

ماہرین نے پایا کہ جن افراد نے ایک مہینے میں تین اچھے کاموں میں سے کوئی ایک اچھا کام کیا، وہ ان افراد کے مقابلے زیادہ پرسکون اور خوش تھے، جو انتہائی اچھی ملازمت پر کام کرتے ہیں۔

ماہرین نے اسی معاملے پر تجرباتی تحقیق بھی کی اور رضاکاروں کے ایک گروپ کو کچھ پیسے دیے اور انہیں کہا گیا کہ وہ مذکورہ پیسے خود پر خرچ کریں یا چاہیں تو کسی اور کو بھی دے سکتے ہیں۔

ماہرین نے کچھ عرصے بعد تمام افراد سے سوالات کیے تو معلوم ہوا کہ جن افراد نے پیسے دوسروں کو دیے یا انہیں دوسروں کے لیے خرچ کیا، انہوں نے زیادہ سکون اور خوشی محسوس کی۔

علاوہ ازیں لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے سروے سے بھی معلوم ہوا ہے کہ جو افراد دوسروں کی مدد کے لیے وقت نکالنے سمیت عطیات دیتے ہیں، وہ زیادہ تنخواہ پر کام کرنے والے افراد سے زیادہ سکون اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025