• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm

لاہور: دوست کو نہر میں پھینک کر قتل کرنیوالے ملزمان 24 گھنٹے میں گرفتار

شائع March 22, 2025
گرفتاری کے بعد دوران تفتیش ملزمان منیب اور زبیر نے سلیم کو نہر میں پھینکنے کا اقرار کیا
—فوٹو: ڈان نیوز
گرفتاری کے بعد دوران تفتیش ملزمان منیب اور زبیر نے سلیم کو نہر میں پھینکنے کا اقرار کیا —فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو دوستوں نے اپنے 18 سالہ نوجوان دوست کو نہر میں پھینک کر قتل کر دیا، شاد باغ پولیس نے 24 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تھانہ شاد باغ کے علاقے میں سلیم نامی دوست کو قتل کرنے والے 2 ملزمان منیب اور زبیر کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ روز مقتول کی والدہ نے بیٹے کے گھر واپس نا لوٹنے کے حوالے سے درخواست جمع کرائی تھی، درخواست موصول ہوتے ہی فوراً مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی گئی۔

شاد باغ پولیس نے مقتول کے دوستوں منیب اور زبیر کو گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزمان نے سلیم کو نہر میں پھینکنے کا اقرار کیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے لاش کی تلاش کے لیے آپریشن کیا اور مقتول کی میت کو نہر سے نکالا، مقتول سلیم کو دوستوں منیب اور زبیر نے نہر میں پھینک کر قتل کیا تھا۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی نے بتایا کہ ملزمان نے واقعے کو چھپانے کے لیے مقتول کے شاگرد کو بھی ہراساں کیا، افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے ملزمان کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ محمد شہر یار اور ٹیم کو شاباش دی، اور کہا کہ ملزمان جتنے بھی شاطر ہوں پولیس سے بچ نہیں سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025