کراچی: علاقہ سیل ہونے کے باوجود ایمپریس مارکیٹ کی دکانوں کے تالے کاٹ کر نقب زنی کی واردات
کراچی کے علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب دکانوں میں نقب زنی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سخت سیکیورٹی اور دکانیں سیل ہونے کے باوجود تالے کاٹنے کی واردات ہوئی، ہائی سیکیورٹی کے باوجود صدر کی دکانوں میں نقب زنی کی بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سخت سکیورٹی اور دکانیں سیل ہونے کے باوجود تالے کاٹے گئے، چوری کی وردات رات ساڑھے 4 بجے کے قریب ہوئی، 4 ملزمان نے تالے کاٹ کر دکانوں کا صفایاکیا۔
یاد رہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت پر نکالے جانے والے جلوس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں ایمریس مارکیٹ کے اطراف تمام دکانوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا۔
سخت سیکیورٹی کے باوجود رات 4.30 بجے کے قریب چوری کی واردات ہوئی، سی سی ٹی وی میں 4 ملزمان کو دکان کے تالے کاٹتے اور دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔