• KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:08am

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے 14 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کا کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیا

شائع March 20, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے 14 سالہ یتیم بچے سے اجتماعی زیادتی کے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیا۔

پراسیکیوٹر جنرل نے لاہور کے نواحی علاقے ہڈیارہ میں 14 سالہ یتیم بچے سےاجتماعی زیادتی اور بد ترین تشدد کا نوٹس لے لیا، متاثرہ بچے نے پراسیکیوٹر جنرل آفس پیش ہو کر اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیلات بتائیں۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے متاثرہ بچے کو ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانےکی یقین دہانی کروائی.

متعلقہ تفتیشی افسر نے تفتیش میں پیش رفت کے حوالے سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو بریفینگ دی، پراسیکیوٹر جنرل نے ناقص تفتیش اور متعلقہ دفعات شامل نہ کرنے پر تفتیشی افسر کی سرزنش کی۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق بچوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، خواتین اور بچوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں زیادتی کی دفعات شامل کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے فوری ملزمان کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی کے کیسز میں تفتیش میں نقائص کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

سید فرہاد علی شاہ نے بتایا کہ اس کیس کو مثال بنایا جائے گا، پولیس میرٹ پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔

واضح رہے کہ واقعے کی ایف آئی آر متاثرہ بچے کے چچا کی مدعیت میں 2 فروری 2025 کو درج کی گئی تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یکم فروری کو قریب 1 بجے رات میرا بھتیجا حسن ولد افضل رات کو گھر سے گیا تو کافی وقت گزرنے تک واپس نہ آیا، ہم نے اپنے طور پر تلاش کیا لیکن وہ ہمیں نہ ملا۔

شکایت کنندہ کا مزید کہنا تھا کہ اگلی صبح 2 فروری کو ساڑھے 6 بجے دو افراد نے ہمیں بتایا کہ ہم صبح جی کی فصل کاٹنے کے لیے قبرستان پیر جہانی کے پاس گئے، وہاں دیکھا تو آپ کا بھتیجا حسن وہاں پر مغروب پڑا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرا چھوٹا وہاں پر پہنچے دیکھا تو میرا بھتیجا حسن خون میں لت پت پڑا تھا، نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر میرے بھتیجے حسن کو جان سے مار دینے کی نیت سے تیز دھار آلہ سے زخمی کر کے زیادتی کی ہے۔

شکایت کنندہ نے مزید کہا کہ ایف آئی آر درج کر کے نامعلوم افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025