• KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:08am

کمشنر کراچی کا ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی کا فیصلہ

شائع March 20, 2025
— تصویر: وائٹ اسٹار
— تصویر: وائٹ اسٹار

کراچی میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں عید کی خریداری کے موقع پر رش اور انٹر سٹی بسوں کے مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی کی روک تھام اور مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عید کے موقع پر انٹر سٹی بسوں کے مسافروں سے زائد کرایہ لینے کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن نے کہا کہ انٹر سٹی بسں مالکان کو تنبیہ کر دی گئی ہے کہ وہ مسافروں سے زائد کرایہ نہ لیں جو ٹرانسپورٹرز زائد کرایہ لیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی نگرانی میں سپر ہائی وے پر موجود کراچی بس ٹرمنل اور شہر میں قائم دیگر بس ٹرمنلز اور انٹر سٹی بس اسٹاپس پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں گے جہاں محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کا عملہ متعین کیا جائے گا اور عوام کی آگاہی کے لیے بینر نصب کئے جائیں گے۔

کمشنر کراچی نے سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عید پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے جانے والوں کو ہر ممکنہ سفری آسانی ملے یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں مارکیٹوں اور بازاروں میں عید کی خریداری کے متوقع ر ش سے نمٹنے کے لئے ٹریفک کنٹرول آور پارکنگ کےانتظامات کا جائزہ لیا گیا جب کہ فیصلہ کیا گیا کہ عید کے موقع پر متوقع رش سے نمٹنے کے لیے ٹریفک کنٹرول کرنے اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025