• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:37pm

پاکستان دورہ کرنے والی جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

شائع March 20, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف جاپانی اداکارہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور فوڈ ولاگر کائے اساکرا المروف ’رائے لِل بلیک‘ نے اسلام قبول کرلیا۔

کائے اساکرا شوبز میں ’رائے لِل بلیک‘ کے نام سے مشہور ہیں اور وہ متعدد فحش ایپلی کیشنز پر بھی ماڈلنگ کرتی رہی ہیں، جنوری 2025 میں وہ پاکستان کے مختصر دورے پر بھی آئی تھیں۔

پاکستانی دورے کے دوران انہوں نے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا تھا جب کہ انہیں مکمل حجاب میں دیکھا گیا تھا۔

اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے آباؤ و اجداد کے مذہب بدھ مت کو چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا۔

’یاہو نیوز‘ کے مطابق رائے لل بلیک نے 2024 کے اختتام پر مسلم ممالک ملائیشیا، انڈونیشیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورے کے بعد اسلام کو سمجھنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے جاپان میں ہی اسلام کا مطالعہ کیا۔

اداکارہ نے مقدس کتاب قرآن پاک کو پڑھنے اور سمجھنے کے علاوہ متعدد دیگر مذہبی کتابیں اور علما کے خطاب بھی سنے جب کہ انہوں نے ٹوکیو میں موجود اسلامی سینٹر کا دورہ بھی کیا اور بعد ازاں انہوں نے مذہب اسلام پر عمل کرنا شروع کردیا۔

رائے لل بلیک کو اپنے ہی گھر میں والدین کی موجودگی میں نماز کی ادائیگی بھی کرتے دیکھا گیا تھا اور حال ہی میں وہ رمضان المبارک کا مہینہ گزارنے کے لیے ملائیشیا آئیں، جہاں انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعتراف کیا۔

رائے لل بلیک نے ملائیشیا میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کو دیے گئے انٹرویو میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دیگر مذاہب میں سکون نہیں ملا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین اور وہ پہلے بدھ مت کی پیروکار تھیں جب کہ انہوں نے تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کے دورے بھی کیے لیکن انہیں کہیں سکون نہیں ملا۔

ان کے مطابق وہ گزشتہ چند سال سے ڈپریشن کا شکار تھیں لیکن جب انہوں نے انڈونیشیا اور بعد ازاں ملائیشیا میں مساجد کا دورہ کیا تو انہیں ذہنی سکون ملا اور ان میں ٹھہراؤ آگیا، جس کے بعد انہوں نے مذہب اسلام کو پڑھنے اور سمجھنے کا فیصلہ کیا اور بطور مسلمان ان کا یہ پہلا رمضان المبارک ہے۔

رائے لل بلیک نے شکوہ کیا کہ مسلمان ہونے اور اپنے گناہوں کی توبہ کرنے کے باوجود لوگ انہیں ماضی کے طعنے دیتے ہیں، انہیں فحش فلم انڈسٹری کی اداکارہ کا کہا جاتا ہے۔

جاپانی اداکارہ نے انسٹاگرام پر بھی حجاب کے ساتھ ملائیشیا میں مساجد کے دورے کرنے سمیت افطاری کرنے کی متعدد ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں مکمل اسلامی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 مارچ 2025
کارٹون : 23 مارچ 2025