• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

طعنے دیے گئے چھوٹے بھائی کی شادی ہوگئی، تمہاری کیوں نہیں ہو رہی؟ مایا علی

شائع March 20, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مایا علی نے شادی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غیر شادی شدہ ہونے پر لوگوں نے انہیں طعنے دیے کہ ان کے چھوٹے بھائی کی شادی ہوگئی لیکن ان کی کیوں نہیں ہو رہی؟

مایا علی نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو میں اپنی کزنز اور اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی، جہاں انہوں نے بچپن کی یادوں سمیت دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران جب ان سے شادی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کا یقین ہے کہ جو ان کی قسمت میں لکھا گیا ہے، وہی ہوگا اور اسی وقت پر ہوگا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور مسلمان ہمارا یقین ہے کہ ہماری قسمت میں ہر چیز پہلے ہی لکھ دی گئی ہے تو پھر لوگ شادی کے معاملے پر یقین کیوں نہیں کرتے؟ وہ یہ بات کیوں نہیں سمجھتے کہ جب قسمت میں شادی لکھی ہوگی تب ہوجائے گی۔

مایا علی کے مطابق وہ دکھاوے کے لیے شادی نہیں کر سکتیں، جب انہیں ان کی پسند کا شخص ملے گا اور ان کے دل میں کچھ کچھ ہوگا، تب ہی وہ شادی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان زیادہ حقیقت پسند بھی ہوجاتا ہے، محبت کا بخار بھی اتر جاتا ہے، اس لیے جب انہیں محسوس ہوگا کہ ان کی زندگی میں کوئی اچھا شخص آچکا ہے تو وہ شادی کرلیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہر بار، ہر نماز میں یہی دعا کرتی ہیں کہ ان کی شادی ہوجائے لیکن وہ اپنے بڑوں کو یہ بات نہیں سمجھا سکتیں کہ وہ صرف دکھاوے کےلیے شادی نہیں کر سکتیں۔

مایا علی نے کہا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا پسند کریں گی جو کہ ان کی اہمیت اور کام کو سمجھنے کے ساتھ ان کی والدہ سمیت اہل خانہ کی بھی عزت کرے۔

ان کے مطابق وہ ایسے شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھیں گی جو کہ عورت کی اہمیت اور اس کے کام کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ اسے سپورٹ کرے جو کہ ہر عورت کا حق ہے۔

مایا علی نے واضح کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے کوئی ڈیڈ لائن یا وقت طے نہیں کر رکھا، جب انہیں اچھا اور پسند کا شخص ملے گا اور ان کے دل میں گھنٹیاں بجنے لگیں گی تب ہی وہ شادی کریں گی اور اس وقت کس کو کچھ پتا بھی نہیں چلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025