• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:36pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:36pm

برطانیہ: ماں، بہن اور بھائی کا قتل کرنے والے نوجوان کو 49 سال قید کی سزا

شائع March 19, 2025
— فوٹو: بشکریہ /  بی بی سی
— فوٹو: بشکریہ / بی بی سی

لندن کے شمال میں لوٹن میں نوجوان کو اپنے خاندان کے 3 افراد (ماں، بہن اور بھائی) کو قتل کرنے کے بعد اسکول پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے جرم میں 49 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں لوٹن کے علاقے میں رہائش پذیر 18 سالہ نوجوان نکولس پراسپر نے پہلے اپنی 48 سالہ والدہ جولیانا فالکن، 13 سالہ بہن گیسل اور 16 سالہ بھائی کائل کو شاٹ گن کے ذریعے قتل کیا۔

بعد ازاں، انہوں نے اس پرائمری اسکول پر فائرنگ کرنے کا منصوبہ بندی کی جہاں سے انہوں نے تعلیم حاصل کی تھی، تاہم اس سے پہلے ہی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا اور انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ درجنوں طالب علموں سمیت 2 اساتذہ کو قتل کرنے جارہے تھے۔

دوران سماعت، جج نے ملزم کو سزا سناتے ہوئے کہا ’آپ کیا خواہش کیا تھی، کیا آپ 21ویں صدی کے بدنام زمانہ اسکول شوٹر کے طور پر شہرت حاصل کرنا چاہتے تھے‘؟

ملزم نے اعتراف کیا ’میرا مقصد امریکا میں ’سینڈی ہک اسکول فائرنگ‘ اور ’ورجینیا ٹیک قتل عام‘ سے بھی زیادہ خطرناک حملہ کرنا تھا لیکن انہیں اپنے مقصد میں اس وقت ناکامی ہوئی جب وہ والدہ کو قتل کرنے جارہے تھے لیکن وہ نیند سے بیدار ہوگئی اور شور شرابہ کیا جس سے پڑوسیوں کو خبر ہوگئی اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

اپنے فیملی کے ارکان کے بعد انہوں نے ایک ناول سامنے رکھا جس کا عنوان تھا ’اپنے خاندان کو کیسے ماریں‘۔

جج نے کہا کہ آپ نے واضح طور پر 20 سالہ امریکی شہری ایڈم لنزا کی تقلید کرنے کی کوشش کی جس نے 2012 میں نیوٹن میں واقع سینڈی ہک ایلیمنٹری اسکول میں 20 بچوں سمیت 26 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

جج نے ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’آپ نے 34 لوگوں کو مارنے کا ہدف رکھا تھا اور یہ تعداد 2007 میں امریکی اسکول ورجینیا ٹیک میں ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہے‘۔

ملزم نے لوٹن کے سینٹ جوزف کیتھولک پرائمری اسکول کے کلاس رومز کی تصویریں کھینچی تھیں اور اس کے ساتھ ایک نوٹ لکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’سب کو مار ڈالو‘۔

جج نے مزید کہا کہ آپ انتہائی خطرناک ہیں اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو کبھی رہا نہ کیا جائے جب کہ ملزم کی انٹرنیٹ پر سرگرمیوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسے بدنام قاتلوں، دنیا بھر کے اسکولوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات سے دلچسپی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025