• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:39pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:39pm

عامر خان کی گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیوز وائرل

شائع March 19, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان کی پہلی بار اپنی ادھیڑ عمر گرل فرینڈ کے ساتھ مختصر ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

عامر خان نے گزشتہ ہفتے 14 مارچ کو اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر گوری سپراٹ نامی خاتون سے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں صحافیوں سے بھی ملوایا تھا۔

عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ کو صحافیوں سے ملواتے وقت ان سے درخواست کی تھی کہ ان کی گرل فرینڈ کی ویڈیوز اور تصاویر نہ بنائیں جائیں اور اب اداکار کی پہلی بار گوری سپراٹ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق عامر خان کی جانب سے تیسری خاتون سے تعلقات کےاعتراف کے ایک ہفتے بعد انہیں پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے ممبئی میں ایک تھیٹر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی، جہاں سے نکلتے وقت دونوں کی بنائی گئی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیوز میں گوری سپراٹ کو تھیٹر میں داخل ہوتے اور بعد ازاں تھیٹر سے نکلتے وقت دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز میں عامر خان گوری سپراٹ کے استقبال کے لیے دروازے کے باہر کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور وہ ان کے لیے کار کا دروازہ بھی کھولتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیوز میں گوری سپراٹ اپنا چہرہ کیمروں سے چھپاتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم عامر خان کا چہرہ واضح طور پر نظر آتا ہے۔

گوری سپراٹ سے متعلق عامر خان نے بتایا تھا کہ دونوں کے درمیان 18 ماہ قبل رومانوی تعلقات استوار ہوئے، تاہم دونوں ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے تھے۔

عامر خان نے بتایا تھا کہ گوری سپراٹ کو ایک 6 سالہ بیٹا ہے اور وہ تنہا ان کی پرورش کرتی ہیں، انہوں ان کی پہلی شادی سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی تھی۔

عامر خان کے مطابق انہوں نے گوری سپراٹ سے تعلقات سے متعلق اپنے خاندان اور دوستوں کو بتادیا ہے اور تمام افراد ان کے تعلقات سے خوش ہیں۔

عامر خان نے واضح کیا تھا کہ ان کا 60 سال کی عمر میں شادی کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ گوری سپراٹ کے ساتھ زندگی گزارنے کو ترجیح دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی عمر میں محض 14 سال کا فرق ہے، گوری سپراٹ اداکار سے 14 برس کم عمر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 مارچ 2025
کارٹون : 27 مارچ 2025