• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:19pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:25pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:19pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:25pm

زیبا بختیار نے تیسری بار شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارہ نے سالوں بعد بتا دیا

شائع March 19, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول اور خوبرو اداکارہ زیبا بختیار نے تیسری بار شادی نہ کرنے پر پہیبار خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسا شخص ہی نہیں ملا جنہیں وہ شادی کے قابل سمجھتیں۔

زیبا بختیار نے ڈان آئیکون میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں شوبز کیریئر سمیت شادی، بیٹے کی پرورش اور اپنی بیماری سے متعلق بھی انکشاف کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ بھارت کام کرنے گئیں تو پاکستانی میڈیا اور صحافیوں نے ان کےخلاف پروپیگنڈا کیا، ان سے متعلق خبریں پھیلائی گئیں کہ وہ وہاں فلموں میں جاکر قابل اعتراض مناظر شوٹ کروائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ ہمیشہ کے لیے اداکاری کرتی رہیں گی لیکن جب وہ شوبز میں آگئیں تو انہوں نے مسلسل یہیں کام کرتے رہنے کا ارادہ کیا۔

زیبا بختیار نے انٹرویو کے دوران پہلی بار انکشاف کیا کہ ان کی پہلی بولی وڈ فلم ’حنا‘ کی ریلیز کےبعد ان میں ذیابیطس کی تشخیص ہوئی تھی، جس وجہ سے وہ کافی پریشان ہوگئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں کسی کو بھی ذیابیطس کی بیماری نہیں تھی، اس لیے جب ان میں بیماری کی تشخیص ہوئی تو وہ کافی پریشان ہوگئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے معاشرے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ہیروئنز کی شادیاں نہیں ہوتیں اور نہ ہی ان کے بچے ہوتے ہیں، وہ تب تک ہی ہیروئنز ہوتی ہیں جب تک وہ غیر شادی شدہ ہوتی ہیں۔

زیبا بختیار کے مطابق انہوں نے کئی ایسی کامیاب فلمی ہیروئنز دیکھیں جن کا کیریئر شادی کے بغیر ہی ختم ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گلوکار و اداکار عدنان سمیع خان سے ان کی دوستی تھی، انہیں توقع نہیں تھی کہ شادی کےبعد ان کے درمیان مسائل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عدنان سمیع خان سے شادی بھی محض ایک سال تک چلی اور وہ 19 برس کی عمر میں طلاق یافتہ ہو چکی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے فوری بعد ان کےہاں بیٹے اذان سمیع خان کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد ان کی طلاق ہوگئی اور پھر شوہر کے ہمراہ بچے کی کفالت کی قانونی جنگ بھی لڑی۔

زیبا بختیار کے مطابق عدنان سمیع خان ان کے دوست تھے، انہیں ایسی توقع نہیں تھی کہ ان کی شادی اس قدر مختصر مدت تک چلے گی اور ان کے ساتھ ایسے مسائل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی انہوں نے شوبز کو نہیں چھوڑا اور کیمرے کے پیچھے کام کرتی رہیں۔

دوبارہ شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر زیبا بختیار کا کہنا ہے کہ اب یہ نہیں بولیں گی کہ انہوں نے بیٹے کی خاطر دوبارہ شادی نہیں کی۔

اداکارہ کے مطابق سچ تو یہ ہے کہ اگر انہیں شادی کے قابل کوئی اچھا شخص مل جاتا تو وہ ضرور شادی کرلیتیں لیکن انہیں ایسا موقع نہیں ملا۔

اس سے قبل جولائی 2024 میں زیبا بختیار نے آمنا حیدر عیسانی کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ عدنان سمیع خان سے ان کی دوسری شادی تھی۔

انہوں نے بتایا تھا ان کی پہلی شادی 19 برس میں قبل ہوگئی تھی، اس وقت وہ شوبز کا حصہ نہیں تھیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی شادی بھی ایک سال بعد طلاق پر ختم ہوئی، جس کے بعد وہ شوبز میں آئیں اور جلد ہی دوسری شادی گلوکار عدنان سمیع خان سے کی جو کہ طلاق پر ختم ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 28 مارچ 2025
کارٹون : 27 مارچ 2025