لاہور: 10 سالہ بچے سے بدفعلی کی تصدیق، قتل کے شبہ میں 7 مشتبہ افراد زیر حراست
پنجاب کے دارالحکومت لاہور ميں 10 سالہ بچے کے قتل کے شبہ ميں پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا۔
ڈان نیوز کے مطابق نواب ٹاؤن میں قتل ہونے والے بچے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ ميں بدفعلی اور جنسی تشدد کی تصديق ہوگئی۔
کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) پنجاب پولیس نے ملزم کے قريب پہنچنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 48 گھنٹے سے پہلے غلام مصطفی کا قاتل گرفتار کرليں گے۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتول کی موت گلا دبانے سے ہوئی، مزيد تصديق کے ليے جسمانی اعضا کے نمونے فرانزک ليبارٹری بھجوا ديے گئے ہيں۔
پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے سی آئی اے پوليس کو بھی ملزم کو ٹريس کرنے کا ٹاسک سونپ ديا گيا ہے۔