• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm

نجکاری کمیشن کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی فروخت کی دوسری کوشش کی سفارش

شائع March 19, 2025
روزویلٹ ہوٹل کارپوریشن، نیو یارک کی نجکاری کے لیے لین دین کے ڈھانچے کے اختیارات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا — فائل فوٹو
روزویلٹ ہوٹل کارپوریشن، نیو یارک کی نجکاری کے لیے لین دین کے ڈھانچے کے اختیارات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا — فائل فوٹو

نجکاری کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کمپنی لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے 51 سے 100 فیصد حصص کی تقسیم کی دوسری کوشش کے لیے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری ٹرانزیکشن اسٹرکچر کو سفارش کی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ تقسیم ایئرلائن کے انتظامی کنٹرول کے ساتھ بھی ہوگی، ایکویٹی حصص کی منتقلی اور حصول کے لیے حتمی شرائط و ضوابط کو بولی کے عمل کے دوران حتمی شکل دی جائے گی، اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری سے بولی کی دستاویزات کی منظوری لی جائے گی۔

پی آئی اے سی ایل ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری وزیراعظم کے نئے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرتے ہوئے اسے اکتوبر کی مقررہ ٹائم لائن کے بجائے جون تک لانے کا کہا ہے۔

نجکاری کی پہلی کوشش گزشتہ سال اکتوبر میں اس وقت ناکام ہوگئی تھی جب واحد بولی دہندگان نے 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی، جو نجکاری کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم 85 ارب روپے کی توقعات سے بہت کم تھی۔

بورڈ نے روزویلٹ ہوٹل کارپوریشن، نیو یارک کی نجکاری کے لیے لین دین کے ڈھانچے کے اختیارات پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے مالیاتی مشیر کے ساتھ بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا۔

پی آئی اے سی ایل اور روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری 2025 کے لیے حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025