• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm

ڈگری منسوخ ہونے پر میئر استنبول ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے محروم

شائع March 19, 2025
استنبول یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ پراسیکیوٹر آسف کے ساتھ ہائی ایجوکیشن کونسل کو دستاویزات بھیج رہی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
استنبول یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ پراسیکیوٹر آسف کے ساتھ ہائی ایجوکیشن کونسل کو دستاویزات بھیج رہی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

ترکیہ کی ایک یونیورسٹی نے استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کی ڈگری کو منسوخ کر دیا، اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے میئر پہلے ہی متعدد عدالتی مقدمات کا نشانہ بن چکے ہیں، یونیورسٹی نے ان پر غلط طریقے سے ڈگری حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق استنبول یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کے بڑے حریف اکرام امام اوغلو سمیت 28 گریجویٹس کی ڈگریاں واضح غلطیوں کے باعث واپس لے لی جائیں گی۔

جامعہ کے اس فیصلے سے وہ صدر کے عہدے کے لیے اردوان کو چیلنج کرنے کے موقع سے محروم ہو سکتے ہیں، ایک ایسا عہدہ جس کے لیے اعلیٰ تعلیم کی ڈگری درکار ہوتی ہے، ترکیہ کے سب سے بڑے شہر کے میئر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت میں موجود اکرام امام اوغلو کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کا امکان ہے۔

امام اوغلو کی سی ایچ پی پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون ساز مرات امیر نے کہا کہ اس فیصلے سے ہماری جمہوریت کو شدید دھچکا لگا ہے، میئر کے دفتر نے اس وقت بزنس مینجمنٹ ڈپلومہ کی ایک فوٹو کاپی شائع کی، جو اکرام امام اوغلو نے 1995 میں استنبول یونیورسٹی سے حاصل کی تھی، جب ایک صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس ڈگری نہیں ہے۔

حزب اختلاف کے میئر کو 2028 میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل متعدد تحقیقات اور عدالتی مقدمات کا سامنا ہے۔

استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو ترکیہ کی اعلیٰ انتخابی کمیٹی کے ارکان کی ’توہین‘ کرنے پر 2022 میں 2 سال اور 7 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی، اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ترک صدر کے سخت مخالف، اکرام امام اوغلو نے جنوری میں استنبول کی عدالت سے نکلنے پر عدالتی ’ہراسانی‘ کی مذمت کی تھی، جہاں شہر کے پبلک پراسیکیوٹر کی تنقید کے بعد شروع کی گئی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

استنبول یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ استنبول پراسیکیوٹر کے دفتر کے ساتھ ساتھ ہائی ایجوکیشن کونسل کو دستاویزات بھیج رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025