ارا خان کی والد عامر خان سے ملاقات کے وقت رونے کی ویڈیوز وائرل
حال ہی میں اپنی ساٹھویں سالگرہ پر تیسری خاتون گوری سپراٹ سے تعلقات کا اعتراف کرنے والے بولی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی سے ملاقات کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس دوران ان کی بیٹی آبدیدہ دکھائی دیں۔
’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ارا خان نے 17 مارچ کی شب کو والد عامر خان سے رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس دوران ان کے رونے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ارا خان کو اس وقت آبدیدہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ والد سے گلے ملنے کے بعد اپنی گاڑی میں جا بیٹھتی ہیں۔
ارا خان کی جانب سے کار میں بیٹھنے کے دوران جذباتی ہونے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے تبصرے بھی کیے۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ارا خان نے ایسے وقت میں والد سے جذباتی ملاقات کی، جب کہ کچھ دن قبل ہی عامر خان نے تیسری خاتون سے تعلقات کا اعتراف کیا۔
ارا خان والد سے ملاقات کے بعد جیسے ہی اپنے گھر روانہ ہونے لگتی ہیں، تب وہ والد سے گلے ملنے کے بعد جذباتی ہوجاتی ہیں، انہیں گاڑی میں جذباتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ارا خان والد سے ملاقات کے بعد جذباتی کیوں ہوئیں؟ تاہم پہلے دونوں کو انتہائی خوش دیکھا جاتا رہا ہے۔
ارا خان کے والد سے ملنے کے بعد رونے پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے فوٹوگرافرز اور ویڈیوگرافرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ انہیں مشکل وقت میں تنہا چھوڑا جائے۔
جہاں صارفین نے ارا خان سے اظہار ہمدردی کیا، وہیں بعض صارفین نے لکھا کہ وہ والد کے تیسری خاتون سے تعلقات کے اعتراف کے بعد جذباتی ہوئی ہیں۔
ساتھ ہی کچھ افراد نے دعویٰ کیا کہ ممکنہ طور پر ارا خان کی اپنی شادی کے مسائل ہوں گے، جنہیں والد کے ساتھ شیئر کرتے وقت وہ جذباتی ہوئیں۔