• KHI: Maghrib 6:43pm Isha 7:59pm
  • LHR: Maghrib 6:14pm Isha 7:35pm
  • ISB: Maghrib 6:19pm Isha 7:43pm
  • KHI: Maghrib 6:43pm Isha 7:59pm
  • LHR: Maghrib 6:14pm Isha 7:35pm
  • ISB: Maghrib 6:19pm Isha 7:43pm

خوشدل شاہ کو نیوزی لینڈ کے کھلاڑی سے الجھنا مہنگا پڑ گیا

شائع March 17, 2025
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل کے درمیان قومی کھلاڑی خوشدل شاہ کو کیوی کھلاڑی سے الجھنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے دوران کیوی کھلاڑی سے الجھنے پر آئی سی سی نے خوشدل شاہ پر میچ فیس کا 50فیصدجرمانہ عائد کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے خوشدل شاہ کو 3 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں، 24 ماہ کے دوران خوشدل شاہ کی جانب سے یہ پہلی خلاف ورزی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی اننگز کے آٹھویں اوور کے دوران خوشدل نے فولکس کی تیسری گیند کو مڈ آن کے قریب مارا، اس دوران وہ باؤلر سے الجھے جس پر امپائر نے انہیں وارننگ دی۔

خوشدل شاہ آئی سی سی لیول ٹو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے جب کہ خوشدل شاہ نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں خوشدل شاہ پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر تھے جنہوں نے 30 گیندوں پر 32 رنز بنائے تھے۔

پہلے میچ میں پوری پاکستانی ٹیم 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 10.1 اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر آسانی سے حاصل کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 مارچ 2025
کارٹون : 19 مارچ 2025