• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:01pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:34pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:01pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:34pm

علیزے شاہ نے زرنش خان کو تین سال پرانے بیان پر بھی معاف کیوں نہیں کیا؟

شائع March 17, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے خلاف دیے گئے نامناسب بیان پر اداکارہ زرنش خان کو معاف نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

علیزے شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز میں زرنش خان کی جانب سے معافی مانگنے کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔

زرنش خان نے علیزے شاہ سے فروری 2022 میں دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ انہوں نے جذبات میں آکر ان کے حوالے سے نامناسب بات کہی۔

زرنش خان نے علیزے شاہ کو بھیجے گئے معافی کے میسیج میں اپنے بیان کو احمقانہ بھی قرار دیا اور لکھا کہ انہیں اپنے الفاظ پر پچھتاوا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ علیزے شاہ کی والدہ سے بھی معافی مانگنے کو تیار ہیں اور یہ کہ وہ عوامی سطح پر بھی معافی مانگیں گی۔

زرنش خان نے لکھا کہ وہ علیزے شاہ کی عزت کرتی ہیں اور انہیں اپنے بیان پر پچھتاوا ہے، اس لیے وہ ان سے معافی کی طلبگار ہیں۔

زرنش خان کی جانب سےمعافی مانگے جانے پر علیزے شاہ نے انہیں معافی نہ دینے کا اعلان کیا اور انہوں نے انہیں جواب بھیجا کہ اداکارہ کے بیان نے ان کا جو نقصان کیا تھا وہ کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

علیزے شاہ نے واضح لکھا کہ وہ انہیں معاف نہیں کریں گی، ساتھ ہی لکھا کہ ان کی والدہ زرنش خان کی عزت کرتی تھیں، انہیں نوالے تک ڈالتی تھیں، انہوں نے ان سے کبھی بدتمیزی نہیں کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علیزے شاہ نے مزید لکھا کہ زرنش خان کو ان کے خلاف غلط باتیں کرنے کے پیسے نہیں ملتے لیکن اس باوجود وہ ان کے خلاف غلط باتیں کرتی رہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ زرنش خان نے کب علیزے شاہ کو معافی کے لیے میسیج کیا تھا، تاہم علیزے شاہ نے حال ہی میں ان کے میسیج کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا تھا۔

دونوں اداکاراؤں کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز میں معافی اور غلطی سے متعلق ایک دوسرے کو مینشن کیے بغیر دیگر پوسٹس بھی کی گئیں۔

خیال رہے کہ زرنش خان نے فروری 2022 میں وجاہت رؤف کے شو ’وائس اوور مین‘ میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کسی کا بدتمیزی کرنے کا مقابلہ ہو تو مقابلہ علیزے ہی جیتیں گی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 مارچ 2025
کارٹون : 17 مارچ 2025