• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:43am Sunrise 6:04am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:43am Sunrise 6:04am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am

فرشی شلوار کون پہن سکتا ہے اور کون نہیں؟ ڈیزائنر ایچ ایس وائے نے بتادیا

شائع March 17, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بننے والی ’فرشی شلوار‘ کے فیشن پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرشی شلوار تقریبا ہر پاکستانی خاتون پر اچھی لگتی ہے۔

ایچ ایس وائے سے قبل معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا تھا کہ فرشی شلوار 45 سال سے زائد العمر خواتین پر اچھی نہیں لگے گی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ جن خواتین کا وزن کچھ زیادہ ہے اور جن کا قد چھوٹا ہے، ان پر بھی فرشی شلوار اچھی نہیں لگے گی۔

ماریہ بی نے کہا تھا کہ خواتین کو سمجھنا چاہیے کہ ہر فیشن اور ٹرینڈ ہر عورت کے لیے نہیں ہوتا، ہر کسی کو اپنی شخصیت، جسامت اور جسمانی خدوخال کو دیکھتے ہوئے لباس اور فیشن کو اپنانا چاہیے۔

ماریہ بی کے بعد اب ایچ ایس وائے نے بھی فرشی شلوار پر اپنی رائے دیتے ہوئے ماریہ بی کی بات سے اختلاف کیا ہے۔

حسن شہریار یاسین نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں میزبان کے سوال پر انہوں نے فرشی شلوار پر بات کی۔

انہوں نے ماریہ بی کا نام لیے بغیر کہا کہ فرشی شلوار اچھا ٹرینڈ اور بہترین فیشن ہے۔

ایچ ایس وائے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام خطوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین فرشی شلوار پہن سکتی ہیں، البتہ جن کے قد اور وزن کا کچھ مسئلہ ہے تو انہیں ایسی شلوار کے ساتھ قمیض میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جن خواتین کا وزن کچھ زیادہ ہو اور قد چھوٹا ہو تو انہیں اپنی قمیض لمبی کرنی پڑیں گی اور ایسا کرنے پر وہ اچھی بھی لگیں گی۔

ایچ ایس وائے کے مطابق بعض خواتین ٹخنوں تک شلوار پہننا پسند کرتی ہیں، ایسی خواتین بھی فرشی شلوار میں کچھ تبدیلیاں کروا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے زیادہ تر افراد کا مذہب ایک ہی ہے، ہماری سماجی سوچ بھی ایک جیسی ہے، البتہ ہمارا تعلق مختلف کمیونٹیز سے ہے لیکن اس باوجود ہمارے ملک کی تمام خواتین فرشی شلوار پہن سکتی ہیں۔

ان سے قبل فہد مصطفیٰ بھی اپنے رمضان شو میں ’فرشی شلوار‘ کے ٹرینڈ پر بات کر چکے تھے۔

فہد مصطفیٰ 14 مارچ کو نشر ہونے والے اپنے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں فرشی شلوار پہن کر بھی آگئے اور انہوں نے گیم شو میں شریک مہمانوں اداکار اعجاز اسلم اور شعیب ملک سے بھی پوچھا کہ وہ فرشی شلوار کیوں نہیں پہن کر آئے؟

فہد مصطفیٰ نے فرشی شلوار دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ شلوار سے ہوا بھی آتی ہے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

اس سے قبل چند دن پہلے فہد مصطفیٰ نے اسی گیم شو میں شائستہ لودھی سے پوچھا تھا کہ یہ ’فرشی شلوار‘ کیاہے؟ جس پر انہوں نے انہیں بتایا تھا کہ پرانے زمانے میں بڑے پانچوں والی جو شلواریں ہوتی تھیں، انہیں فرشی شلوار کہا جاتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 مارچ 2025
کارٹون : 21 مارچ 2025