• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:38pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:46pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:38pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:46pm

پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

شائع March 16, 2025
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی، میزبان ٹیم نے 92 رنز کا ہدف 10.1 اوورز میں حاصل کرلیا، 8 پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی اسکواڈ:

پاکستان کی جانب سے عبدالصمد، حسن نواز اور محمد علی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا، پاکستانی اسکواڈ محمد حارث، حسن نواز، کپتان سلمان علی آغا، عرفان خان، شاداب خان، خوشدل شاہ، عبدالصمد، جہانداد خان، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور محمد علی پر مشتمل تھا۔

کیوی اسکواڈ:

کیوی اسکواڈ ٹم سیفرٹ، فن ایلن، ٹم روبنسن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، مچ ہے، مائیکل بریسویل، زیک فولک، کیلی جیمیسن، اش سوڈھی اور جیکب ڈفی پر مشتمل تھا۔

پاکستان ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے جبکہ عرفان خان کی شکل میں تیسری وکٹ بھی ایک رن کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔

پویلین لوٹنے والے چوتھے کھلاڑی شاداب خان تھے جو 11 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان سلمان علی آغا بھی صرف 18 رنز ہی بناسکے اور پاکستان کی آدھی ٹیم 57 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

خوشدل شاہ نے 30 گیندوں پر 3چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور پھر وہ بھی پویلین لوٹ گئے، ڈیبیوٹنٹ عبدالصمد 7، جہانداد خان 17 اور شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد نے 2 اور محمد علی نے ایک رن بنایا اور یوں پاکستانی ٹیم 18.4 اوورز میں 91 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، کیلی جیمیسن نے 3، ایش سوڈھی نے 2 زکری فوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم نے 92 رنز کا آسان ہدف 10.1 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹم سیفرٹ نے ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن نے 29 اور ٹم روبنسن نے 18 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی۔

8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے والے کیوی باؤلر کیلی جیمیسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کارٹون

کارٹون : 24 مارچ 2025
کارٹون : 23 مارچ 2025