• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm

اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز: پاکستان کے منیب الرحمٰن نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

شائع March 15, 2025
— فوٹو: عبدالغفار
— فوٹو: عبدالغفار

اٹلی میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں أج کراس کنٹری اسکینگ کی مردوں کی 100 میٹر ریس میں بھی پاکستان کے منیب الرحمن نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مونگولیا کے امرجرگل نے سلور کے ساتھ دوسری اور چین کے منگجن ہونگ برونزمیڈل کے ساتھ تیسرے نمبرپر رہے۔

اسنو شوئنگ کی مردوں کی 400 میٹر ریس میں پاکستان کے عبدالصبور اور خواتین کی 400 میٹر ریس میں پاکستان کی مناہل نے گولڈ میڈلزجیت لیے ایونٹ کے آخری روز اسنو شوئنگ کے منعقدہ 400 میٹرکی ریس میں عبدالصبور نے پہلی رومانیہ کے لونٹ پیٹریزر نے دوسری جبکہ مکاؤ کے چھی فونگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کی 400 میٹر ریس میں پاکستان کی مناہل نے پہلی، لاتیویاکی ایڈرییانا دوسری اور چائینیز تائپے کی یی جھین چینتیسرے نمبر پر رہیں.

اسپیشل اولمپکس ورلڈونٹر گیمز میں پاکستان نے 6 گولڈ، 3 سلور اور 2 برونزمیڈلز کے ساتھ مجموعی طورپر 11 تمغے جیتے۔

اسپیشل اولمپک پاکستان کی چییرپرسن رونق لاکھانی نے ولڈونٹرگیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی تاریخی کامیابی پر میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں، کوچز، ہیڈأف ڈیلی گیشن فرخندہ جبین۔سوشل اورمیڈیا ڈیپارٹمنٹ کے طہ طاہر۔سعدأصف اورٹیم ڈاکٹر بلال متین اور ایس او پی کے اسپانسرز سمیت پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹیورین کے سردترین موسم میں جس ہمت اور قومی جذبے سے ہمارے کھلاڑیوں اور أفیشلز نے اپنی شاندار کارکردگی سے قومی پرچم سربلند کیا ہے اس پر ہم سب کو فخر ہے مجھے امید ہے کہ مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں کھلاڑی جیت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 مارچ 2025
کارٹون : 16 مارچ 2025