• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:49am Sunrise 6:10am
  • ISB: Fajr 4:53am Sunrise 6:16am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:49am Sunrise 6:10am
  • ISB: Fajr 4:53am Sunrise 6:16am

دانش نواز کی پانی سے باتیں کرنے کی ویڈیو وائرل

شائع March 13, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار و ہدایت کار دانش نواز کی جویریہ سعود کے سامنے پانی سے باتیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

دانش نواز حال ہی میں جویریہ سعود کے رمضان شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ایک موقع پر پتیلے میں رکھے پانی سے باتیں کرنا شروع کردیں۔

دانش نواز نے پروگرام کے دوران پتیلے میں موجود پانی کو دیکھ کر اسے سلام کیا اور اس سے پوچھا کہ پتیلے میں رہ کر کیسا لگ رہا ہے؟

اس پر جویریہ سعود نے ان سے پوچھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے؟ کہیں انہیں روزہ تو نہیں لگ رہا؟

اس پر دانش نواز نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ پانی سے باتیں کر رہے ہیں، آپ نے ہی تو کہا تھا کہ پانی کے کان ہوتے ہیں، وہ سن سکتا ہے۔

اس پر جویریہ سعود نے انہیں کہا اچھا، ٹھہر جائیں، آپ کو اصل بتاتی ہوں۔

بعد ازاں جویریہ سعود نے شکوہ کیا کہ ان کی جانب سے پانی کے جذبات ہونے کی بات کہنے پر ان کا مذاق اڑایا گیا، ایک یوٹیوبر نے بھی ان کے خلاف ویڈیو بنائی۔

اداکارہ اور ٹی وی میزبان نے بعد ازاں موبائل میں دیکھتے ہوئے دانش نواز کو بتایا کہ جاپانی سائنس دان (Masaru Emoto) کی تحقیق ہے کہ پانی جذبات رکھتا ہے، وہ سن بھی سکتا ہے۔

میزبان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے مطابق پانی سنتا ہے اور وہ انسانی جسم میں جاکر اس کی تاثیر بھی وہی ہوجاتی ہے جو وہ سنتا ہے۔

اس پر دانش نواز نے کہا کہ وہ مذاق کر رہے تھے، ان سے غلطی ہوگئی، انہیں معاف کیا جائے اور ایک بار پھر انہوں نے پتیلے میں موجود پانی سے بات کرکے ان سے حال احوال کرنا شروع کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025