• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:31pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:31pm

کراچی: کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، زخمی شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

شائع March 11, 2025
فائل/فوٹو: فہیم صدیقی/ وائٹ اسٹار
فائل/فوٹو: فہیم صدیقی/ وائٹ اسٹار

کراچی میں کتے کے کاٹنے کیسز میں اضافہ ہوگیا، آوارہ کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص نجی ہسپتال میں انتقال کرگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 15 روز قبل آورہ کتے نے ایک شخص کو کاٹا تھا اور اسے فوری ویکسین نہیں لگی تھی جب کہ وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا، مرنے والے شخص کا تعلق پنوں عاقل سکھر سے ہے۔

سربراہ ڈاگ بائیٹ کلینک آفتاب گوہر کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے رواں سال 3 اموات ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس اب تک نجی ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 3 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، سول ہسپتال میں 6 ہزار اور جناح ہسپتال میں 5 ہزار کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025