• KHI: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:51am Sunrise 5:19am
  • ISB: Fajr 3:50am Sunrise 5:21am
  • KHI: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:51am Sunrise 5:19am
  • ISB: Fajr 3:50am Sunrise 5:21am

چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی خراب کارکردگی، جوز بٹلر نے کپتانی چھوڑ دی

شائع February 28, 2025
— فوٹو: آئی سی سی / ویب سائٹ
— فوٹو: آئی سی سی / ویب سائٹ

پاکستان میں میزبانی میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی ناقص کارکردگی پر کپتان جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 34 سالہ کھلاڑی نے یہ اعلان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل کیا۔

جوز بٹلر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے میں انگلینڈ کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ میرے لیے صحیح فیصلہ ہے، یہ ٹیم کے لیے صحیح فیصلہ ہے، اور امید ہے کہ کوئی اور آکر (برینڈن میک کولم) کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے تاکہ ٹیم کو واپس وہاں لے جایا جا سکے جہاں اسے ہونا چاہیے۔

جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ یہ بالکل واضح تھا کہ نتائج کے حوالے سے یہ ٹورنامنٹ میری کپتانی کے لحاظ انتہائی اہم تھا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اداس اور مایوس ہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ اب وہ جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں بطور کوچ برینڈن میک کولم آنے کے بعد ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے بہت پرجوش تھا اور بہت جلد تبدیلی اور ٹیم کو آگے لے جانے کی امید تھی، لیکن ایسا نہیں ہوسکا، میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ میرے لیے اور ٹیم کے لیے بھی تبدیلی کا صحیح وقت ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی ٹیم کو آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف اپنے گروپ بی کے ابتدائی 2 میچ میں شکست ہو گئی تھی۔

22 فروری 2025 کو کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا تھا تاہم کینگروز نے 2 اوورز پہلے ہی 352 رنز کا ہدف حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی تھی۔

26 فروری کو دوسرے میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیا تھا۔

لاہور کے قذاقی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ابراہیم زدران کی 177 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ابتدائی وکٹیں جلد گری تھی، تاہم جوروٹ کی سینچری کی بدولت میچ انتہائی دلچسپ رہا تاہم وہ اپنی ٹیم کو میچ نہیں جتواسکے اور پوری انگلش ٹیم آخری اوور میں 317 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 29 اپریل 2025
کارٹون : 28 اپریل 2025