• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

کام کی جگہ پر ہراسانی میں پاکستان 146ممالک میں 145ویں نمبر پر ہے، سپریم کورٹ

شائع February 20, 2025
—فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسانی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کےجسٹس منصورعلی شاہ نے ہراسانی پر سزا کے خلافملزم کی اپیل پر اہم فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ کام کی جگہ پر ہراسانی عالمی مسئلہ ہے، مردوں کےمقابلے میں خواتین زیادہ ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ہراسانی کے معاملے میں پاکستان 146ممالک میں 145ویں نمبرپرہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سدرہ نے ڈرائیور کے خلاف ہراسانی سے متعلق پنجاب محتسب سے رجوع کیاتھا، محتسب نے ڈرائیور کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنائی تھی جسے لاہورہائیکورٹ نےبرقرار رکھا تھا، سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف درخواست خارج کردی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025