• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm

لاہور میں تشدد کرکے اے ایس آئی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزمان اسلام آباد سے گرفتار

شائع February 13, 2025
— ڈان نیوز
— ڈان نیوز

لاہور میں ایف ائی اے کورٹ کے باہر تشدد کرکے اے ایس آئی محمد شاہد کی جان لینے والے ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انوسٹی گیشن ونگ کی ٹیم اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے مزنگ گئی تھی، اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پرحملہ کر کے تشدد کیا تھا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی شاہد جان کی بازی ہار گیا تھا۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو کرروپوش ہو گئے تھے، ملزمان کو اسلام آباد میں بنی گالہ سے گرفتارکیاگیا، ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناہے کہ محکمہ پولیس کاہرجوان جان ہتھیلی پر رکھ کر قوم کی خدمت کرتا ہے،فرض کی راہ میں جان دینے والے پولیس افسران اور اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025