• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:14am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:20am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:14am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:20am

انضمام الحق اور مصباح الحق کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا

شائع February 8, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

لاہور کے نئے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ملکی سیریز کے پہلے میچ کے دوران سابق کپتان انضمام الحق اور مصباح الحق کو ہال آف فیم کی کیپ اور پلاک دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو کیپ دی گئیں۔

انکلوژرز میں موجود شائقین کرکٹ نے سابق کپتانوں کے لیے تالیاں بجائیں اور دونوں کھلاڑیوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے 10 جنوری 2025 کو سال 2024 کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کیا تھا جس میں سابق کپتان مشتاق احمد، انضمام الحق، مصباح الحق اور سعید انور کو شامل کیا گیا تھا۔

یہ چاروں کھلاڑی پاکستان کے لیے نمایاں کارنامے سر انجام دے چکے ہیں، اس سے قبل 10 کرکٹرز کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

دیگر ہال آف فیم کھلاڑیوں میں عبدالقادر، عبدالحفیظ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی ہر سال دو سابق کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کرتا ہے تاہم اس مرتبہ 4کرکٹرز اس لیے شامل کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025