• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:39pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:39pm

وفاقی سرکاری ملازمین کے نئے مالی سال کے بجٹ تخمینوں پرکام کے اگلے مرحلے کی تیاری

شائع February 5, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وفاقی سرکاری ملازمین کے نئے مالی سال کے بجٹ تخمینوں پرکام کے اگلے مرحلے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق آسامیوں کی تفصیلات فراہم کرنےکی ڈیڈ لائن کل ختم ہوجائےگی، وزارت خزانہ نےتمام وزارتوں، ڈویژنز سے آسامیوں کی تفصیلات 6 فروری تک مانگی ہیں۔

دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ نےمنظور شدہ،پر اورخالی آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں، وزارت خزانہ نےتمام وزارتوں، ڈویژنز اورمحکموں کو ہدایات جاری کی تھیں، تمام فالتوآسامیاں ختم اورنئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی کا فیصلہ ہوا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی وزارت، ڈویژن یا محکموں میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سےمشروط ہوگی۔

دستاویز میں 3 سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیوں کی نشاندہی اور انہیں ختم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025