• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am

ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کبھی کوئی سازش نہیں کی، مسعود پزشکیان

شائع January 15, 2025
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے سے چند روز قبل ایرانی صدر نے ایک بار پھر واضح الفاظ میں تردید کی ہے کہ ان کا ملک گزشتہ سال الیکشن مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کسی سازش میں ملوث نہیں ہے۔

ترکیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جولائی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچنے کے بعد پہلی بار ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی میڈیا کو دیے انٹرویو میں اپنے مؤقف کو دہرایا۔

5 نومبر کو انتخاب میں کامیابی کے بعد امریکی صدر پیر کو صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

مسعود پزشکیان نے تہران میں این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی ایسا کرنے کوشش نہیں کی اور ہم کبھی کریں گے بھی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ الزامات کہ ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی، یہ ’غیر ملکیوں کی اسکیموں‘ کا حصہ اور ایران و فوبیا ہے، ان کا اشارہ اسرائیل اور دیگر ممالک کی جانب تھا۔

ایران کا جوہری مسائل پر مغربی ممالک کے ساتھ تناؤ اور امریکا کے ساتھ تعلقات اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران پر پابندیاں بڑھانے کی حالیہ دھمکیوں پر مسعود پزشکیان نے الزام عائد کیا کہ امریکا نےایران کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خطے اور دنیا میں امن کے لیے کام کریں گے، اور وہ خونریزی یا جنگ میں معاونت نہیں کریں گے۔

امریکا اور مغربی ممالک کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ایرانی صدر نے کہا کہ تہران نے اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ’تمام وعدوں کو برقرار رکھا‘، مزید کہنا تھا کہ لیکن، بدقسمتی سے دوسرا فریق نے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا۔

ایران پر امریکی۔اسرائیلی فوج کے ممکنہ حملے پر پوچھے جانے والے سوال پر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایکشن کا ردعمل دیں گے اور ایران کا دفاع کریں گے، انہوں نے زور دیا کہ ایران پر کوئی بھی حملہ ’سب کے لیے نقصان دہ ہوگا، صرف ایران کے لیے نہیں۔

غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان سیزفائر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران وہ کرتا ہے، جو خطے میں امن کے قیام کے لیے کیا جاسکتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جنوری 2025
کارٹون : 15 جنوری 2025