• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am

یوٹیوب پر اے آئی جیمنائی فیچر کی آزمائش

شائع January 15, 2025
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر گوگل کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) بوٹ جیمنائی کی آزمائش شروع کردی گئی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوب پر جیمنائی کی آزمائش کے فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین یوٹیوب پر دیکھنے والی کسی بھی ویڈیو سے متعلق کوئی بھی معلومات جیمنائی سے حاصل کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت جیمنائی چیٹ بوٹ کو یوٹیوب پر شامل کیا جائے گا، جہاں صارفین ویڈیو میں نظر آنے والی کسی بھی چیز سے متعلق مزید معلومات جان سکیں گے، انہیں جاننے کے لیے یوٹیوب کو چھوڑ کر گوگل سرچ انجن میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فیچر کے تحت کسی بھی ویڈیو کو دیکھتے وقت جیمنائی کو لائیو کردیا جائے گا تو جیمنائی ویڈیو میں دکھائی گئی مختلف چیزوں کی وضاحت فراہم کرے گا۔

گوگل کا اے آئی اسسٹنٹ جیمنائی نہ صرف ویڈیو میں دکھائی گئی چیزوں اور معلومات سے متعلق تحریر میں وضاحت پیش کرے گا جب کہ جیمنائی بعض ممالک میں اس کی آڈیو میں وضاحت بھی پیش کرے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے پہلے ہی اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ پر جیمنائی کا فیچر پیش کیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر کے علاوہ بھی یوٹیوب پر متعدد اے آئی فیچرز پیش کیے جا چکے ہیں اور مزید فیچرز کو بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جنوری 2025
کارٹون : 15 جنوری 2025