• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am

راولپنڈی: اے ٹی سی جج کسی کو سن نہیں رہے، سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کی گئی، فواد چوہدری

شائع January 15, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت روالپنڈی کے جج کسی کو سن نہیں رہے بلکہ سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کی گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں یہی پتا نہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے اور مجھ پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک ایک ہیجانی کیفیت میں ہے اور اس سے ملک میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے، معیشت بھی بیٹھ گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے حوصلے بلند ہیں، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا، وہ چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ معاملات بہتری کی طرف جائیں، دوسری سائیڈ کو بھی اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 8 فروری کو بلیک ڈے کا اعلان کیا ہے، 8 فروری کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہوں اور ٹینشن کم ہو، یہی پاکستان کے لیے اچھا ہوگا، اعجاز چوہدری کو کل پارلیمنٹ میں لے آتے تو اس سے ٹمپریچر نیچے آجاتا جب کہ اسمبلی میں احتجاج کرنا زیادہ تکلیف دہ ہے یا پھر سیکڑوں لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالنا تکلیف دہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماحول حکومت نے پیدا کرنا ہے، اپوزیشن کے پاس کیا ہے، حکومت کو چاہیے اچھا ماحول پیدا کرے، یہی ملک کے لیے بہتر ہے، حکومت سیاسی قیدیوں اور پولیٹیکل ورکرز کے لیے نرمی پیدا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے کبھی کوئی دوری نہیں تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025