• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am

اپنی موت کی جھوٹی خبر کے رد عمل پر یاسر حسین کو تنقید کا سامنا

شائع January 15, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار یاسر حسین کو اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے یوٹیوبر کی پوسٹ پر رد عمل دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔

یاسر حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی موت کی جھوٹی خبر پر رد عمل دیا تھا۔

اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری میں یوٹیوبر کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہار کیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ اقرا عزیز کے شوہر اچانک انتقال کر گئے۔

اداکار نے مذکورہ خبر کے اسکرین شاٹ پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے، اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے‘۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یاسر حسین کی جانب سے جھوٹی خبر پر دیا گیا رد عمل وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو قدرے سخت جواب دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کے حوالے سے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا بری بات ہے لیکن یاسر حسین کو اس قدر سخت جواب نہیں دینا چاہیے تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ یاسر حسین کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھی بات کہنی چاہیے تھی، انہیں بھی ایسا رد عمل نہیں دینا چاہیے تھا، جیسا کہ ان سے متعلق لکھا گیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جنوری 2025
کارٹون : 15 جنوری 2025