• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

عالمی بینک کا کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت پاکستان کو40 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ

شائع January 14, 2025 اپ ڈیٹ January 15, 2025 12:02am
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک (سی پی ایف) کی منظوری دے دی، جس کے تحت ملک کو 40 ارب ڈالرز دینےکا وعدہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت پاکستان کو 40 ارب ڈالرز دینےکا وعدہ کیا گیا ہے، عالمی بینک 40 ارب ڈالرزکا تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق باقی ماندہ رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت فراہم کی جائے گی، توسیعی فریم ورک 6 کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے اضافی فنڈنگ سے سی پی ایف کی تکمیل ہوگی، سی پی ایف کا مقصد چائلڈ اسٹننگ کو کم کرنا، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام ہے۔

اسی طرح سی پی ایف کا مقصد سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانااور صاف پانی کی فراہمی ہے، اس کا مقصد جامع ترقی کے لیے عوامی وسائل اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کو بڑھانا بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مخصوص اہداف میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا ہے، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگا واٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 12 ملین طلبہ کو معیاری تعلیم اور 50 ملین افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں، سی پی ایف میں 60 ملین افراد کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 30 ملین افراد کے لیے غذائی تحفظ کو مضبوط، 30 ملین خواتین تک مانع حمل کی رسائی کو بڑھانے جیسے اہداف شامل، سیلاب اور دیگر آفات اور خطرات سے نمٹنے کے لیے اہداف مقرر، 75 ملین افراد مستفید ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی منظوری کے لیے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025