• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

ہر لڑکی والد، بوائے فرینڈ اور شوہر میں شاہ رخ کا عکس دیکھتی ہے، امر خان

شائع January 14, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ، لکھاری و ماڈل امر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر لڑکی اپنے والد، چچا، تایا، بھائی، بوائے فرینڈ، دوست اور شوہر میں شاہ رخ خان کا عکس دیکھتی ہے اور دیکھنا چاہتی ہے۔

امر خان حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ان کی باتوں پر لوگ انہیں گالیاں دیں اور پوڈکاسٹ کو بولی وڈ پوڈکاسٹ کہنے لگیں، کیوں کہ وہ بولی وڈ کی زیادہ باتیں کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بولی وڈ کی فلمیں دیکھنے، گانا سننا اور پھر بولی وڈ پر بات نہ کرنا منافقت ہوگی، اس لیے وہ اس پر بات کریں گی۔

امر خان نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خود کو شاہ رخ خان کا سب سے بڑا مداح قرار دیا اور کہا کہ انہیں اکثر لگتا ہے کہ وہ پیدائش سے قبل ہی شاہ رخ خان سے ملیں ہوں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ’کنگ آف رومانس‘ ہے، ان جیسا کوئی اور نہیں بن سکتا، وہ جس طرح خواتین کو عزت دیتے ہیں، اس طرح کوئی دوسرا نہیں دے سکتا۔

اداکارہ کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ شاہ رخ خان صرف خواتین کو عزت دیتے ہیں بلکہ وہ مرد حضرات کو بھی اتنا ہی پیار اور عزت دیتے ہیں، تاہم وہ خواتین پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور اسٹار کی یہی خوبی ہوتی ہے۔

انہوں نے شاہ رخ خان کی تعریفیں کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان کے بعد بھی بولی وڈ میں اچھے اداکار آئے ہیں اور وہ رنبیر کپور کی بھی بہت بڑی مداح ہیں۔

امر خان نے شاہ رخ خان پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہر لڑکی چاہے وہ شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ ہو، وہ اپنے والد، بھائی، چچا، تایا، دوست، بوائے فرینڈ اور شوہر میں شاہ رخ خان کو ہی دیکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ لڑکیاں دیکھنا تو شاہ رخ خان کو چاہتی ہیں لیکن ان کا شوہر گلشن گروور نکل آتا ہے۔

امر خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ لڑکیاں دو چیزوں میں بڑی ماہر ہوتی ہیں، ایک وہ دھوکا دینے والے مرد کو جلد پہنچان لیتی ہیں، دوسرا جب کوئی مرد ان کے سامنے شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کرتا ہے تو وہ اسے بھی پہنچان لیتی ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025