دیوا جیت سیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ منتخب

شائع January 12, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور وکیل دیوا جیت سیکیا کو صدر منتخب کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دیوا جیت سیکیا کو بی سی سی آئی کا سیکریٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔

55 سالہ دیوا جیت سیکیا جے شاہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا ہے۔

اس کے علاوہ کاروباری شخصیت اور کرکٹ ایڈمنسٹریٹر پربھتیج سنگھ بھاٹیا کو بی سی سی آئی کا خزانچی مقرر کیا گیا ہے۔

جے شاہ کے گزشتہ ماہ آئی سی سی چیئرمین بننے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا اور دیوا جیت سیکیا کو عبوری سیکریٹری کے طور پر بی سی سی آئی میں تعنیات کیا گیا تھا۔

دیوا جیت سنگھ سیکیا نے بھارت کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا بلکہ صرف 4 فرسٹ کلاس میچ میں ریاست آسام کی ٹیم کی نمائندگی کی اور 4 ٹیسٹ میچوں میں وہ صرف 53 رنز ہی بناسکے تھے۔

تاہم دیوا جیت سنگھ سیکیا نے بھارتی حکمران ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

ابتدائی طور پر انہوں نے ہمنتا بسوا شرما کی قیادت میں شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک کرکٹ کلب کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ہمنتا بسوا شرما اب ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہیں اور ان کا تعلق بھارتیہ جنتہ پارٹی سے ہے، انہوں نے دیوا جیت سیکیا کو اپنا ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025