• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

عمران خان جیل کے اندر ہوں یا باہر، یہ حکومت چلنے والی نہیں، شاہد خاقان عباسی

شائع January 12, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں الیکشن چوری ہوگا وہاں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا، ہمیں آئین پاکستان پر عمل کرنا ہوگا۔

لاہور میں جاری دو روزہ افکاری تازہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا، میلے میں کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے سجایا گیا خصوصی اسٹال سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

الحمرا لاہور میں دو روزہ افکارمیں پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالنے کے لیے مختلف موضوعات پر بحث ومباحثے کا انعقاد کیا گیا۔

میلے کے آخری روز منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاست دان ملک کا بادشاہ بننا چاہتا ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی شہرت ان کی اپنی وجہ سے نہیں بلکہ باقی سیاسی جماعتوں کے ناکامی کے باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ووٹ کو عزت دو کی بات کی، آج وہ آئین کی بات کرتا ہے اور لوگ ان کے ساتھ ہیں جب کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہوں یا باہر، یہ حکومت چلنے والی نہیں کیوں کہ حکومت میں کوئی مینڈیٹ نہیں اس لیے وہ نہیں چل سکتی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس لیے ان باتوں کو چھوڑیں اور اپنے مسائل پر توجہ دیں کیوں کہ مسائل اتنے بڑے ہیں اگر آپ عمران خان، نواز شریف یا زرداری کو ہر چیز دے دیں یہ کام نہیں کرسکتے اور یہی آج ملک کی حقیقت ہے۔

تقریب کے دوران 26ویں آئینی ترمیم کے ملک پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین قانون اور تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس سے شہری آزادی ختم ہوچکی ہے معاشرے میں ہونے والے ظلم کے خلاف عوام کو کھڑا ہونا پڑے گا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025