• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

سیالکوٹ: اوورسیز پاکستانی کی شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے ہوا میں اُڑا دیے

شائع January 12, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت ملکی و غیر ملکی نوٹوں کی برسات کردی، کرنسی لُٹانے کے لئے کنٹینر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق تحصیل سمبڑیال کے رہائشی عمران کی شادی میں نوٹوں کی برسات کی گئی۔ بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستے میں نوٹ برسانے شروع کر دیے، بارات شادی ہال پہنچنے پر کنٹینر پر چڑھ کر نوٹ برسائے گئے۔

پیسے لوٹنے کے لیے دور دراز سے نوجوان ٹولیوں کی شکل میں امڈ آئے، اٹلی سے آئے دولہا عمران کے اسپین اور کینیڈا سے آئے بھائیوں کے مطابق شادی میں 50 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹائی گئی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025