• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

لاہور میں 25 سالہ خاتون کو آشنا نے ریپ کے بعد قتل کر دیا، ملزم گرفتار، اعتراف جرم بھی کرلیا

شائع January 12, 2025
گرفتار ملزم افضل مسیح کے مطابق مقتولہ سے اس کی دوستی تھی
—فوٹو:ڈان نیوز
گرفتار ملزم افضل مسیح کے مطابق مقتولہ سے اس کی دوستی تھی —فوٹو:ڈان نیوز

لاہور کے علاقے چوہنگ میں 25 سالہ خاتون کو ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی شناخت 25 سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت افضل مسیح کے نام سے ہوئی، ملزم نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم نے پولیس حکام کو بتایا کہ مقتولہ سے اس کی دوستی تھی، ملنے کے لیے بلایا اور نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کی، ثانیہ کو گلا دبا کر قتل کرکے خود فرار ہوگیا۔

پولیس نے خاتون کی لاش کوارٹر سے برآمد کی، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی صدر لاہور نے کہا کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025