• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع January 11, 2025
تمیم اقبال نے مجموعی طور پر بنگلہ دیش کے لیے 15 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے — فائل فوٹو: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
تمیم اقبال نے مجموعی طور پر بنگلہ دیش کے لیے 15 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے — فائل فوٹو: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیم کے لیے سلیکشن کے حوالے سے مسائل نہیں کھڑے کرنا چاہتے۔

تمیم اقبال نے 2007 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں اپنے ایک روزہ کریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے مجموعی طور پر 243 ون ڈے میچز، 70 ٹیسٹ اور 78 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ملک کی نمائندگی کی۔

خیال رہے کہ تمیم اقبال نے گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ایک روزہ کرکٹ کے ورلڈکپ میں سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے ایک دن بعد ہی اس فیصلے کو واپسی لے لیا تھا، اس کے بعد وہ کمر کی انجری کے باعث میگا ایونٹ میں شرکت کرنے سے قاصر رہے تھے۔

35 سالہ بنگلہ دیشی کرکٹر نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار سے زائد رنز اسکور کررکھے ہیں جبکہ انہیں ملک کی جانب سے سب سے زیادہ 25 سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

انہوں نے آخری بار ستمبر 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں ملک کی نمائندگی کی تھی جس میں بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست ہوئی تھی۔

انہوں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں بین الاقوامی کرکٹ سے کافی وقت دور رہا ہوں، یہ فاصلہ اب برقرار رہے گا، بین الاقوامی کرکٹ میں میرے دن گنے جا چکے، میں اس فیصلے کے بارے میں طویل عرصے سے سوچ رہا تھا، اب جب چیمپئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ آرہا ہے تو میں کسی کی بھی توجہ کا محور نہیں بننا چاہتا جس سے ٹیم کی تیاریاں میں خلل پیدا ہو۔‘

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی، ایونٹ میں بنگلہ دیش گروپ اے میں میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہے۔

تمیم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ’کپتان نجم الحسن شانتو نے مجھے ٹیم میں میگا ایونٹ کے لیے واپس آنے کی دعوت دی ہے، اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بھی بات چیت ہوئی ہے۔‘

سابق کپتان نے کہا کہ ’ٹیم میں شمولیت کے لیے میرا نام تجویز کرنے پر سلیکشن کمیٹی کا شکر گزار ہوں تاہم اب میں نے اپنے دل کی سنی ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے۔‘

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025