• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

پورن اسٹار کو خفیہ ادائیگی کیس: نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے، جرم برقرار

شائع January 10, 2025
فوٹو:رائٹرز
فوٹو:رائٹرز

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کے لیے رقم دینے کے مقدمے میں جیل جائیں گے نہ جرمانہ ادا کریں گے، تاہم جج کے فیصلے کے مطابق ان کا جرم ریکارڈ پر برقرار رہے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کی رپورٹ کے مطابق جسٹس جان مرچن کی جانب سے 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ہش منی کیس‘ (یعنی کسی شخص کو مخصوص راز افشا نہ کرنے کے عوض رقم دینا) میں غیر مشروط طور پر سزا نہ دینے کے فیصلے کے ساتھ ہی 20 جنوری کو صدارت کا عہدہ دوبارہ سنبھالنے سے چند روز قبل ہی وہ کیس بند ہوگیا جو ان کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا تھا۔

جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر مشروط طور پر کیس سے ڈسچارج کردیا جس کے بعد نومنتخب امریکی صدر کو کسی قسم کی قانونی سزا جیسے کہ زیر حراست رکھا جانا، جرمانے کی ادائیگی یا مخصوص مدت تک زیر نگرانی رکھے جانے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق جج نو منتخب امریکی صدر کے مستقل ریکارڈ پر جرم کے ارتکاب کے حوالے سے فیصلہ دیں گے، تاہم اس فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ سزا یافتہ شخص کے طور پر وائٹ ہاؤس میں داخل ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحت جرم سے انکار کیا تھا اور خود کو بے قصور قرار دینے کی استدعا کی تھی اور مجرم قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی اور قصوروار کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ وہ اپنے وکیل کے ساتھ ٹی وی اسکرینوں پر پیش ہوا جس کے پس منظر میں دو امریکی جھنڈے تھے۔

نومنتخب صدر نے کیس کو سیاسی نشانہ بنانے کی کوشش قرار دیا تھا اور کہا تھا یہ میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے شروع کیا گیا تھا تاکہ میں الیکشن ہار جاؤں اور ظاہر ہے کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ میں مکمل طور پر بے معصوم ہوں، میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے ان کے خلاف کیس کو متعدد وجوہات کی وجہ سے ختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس میں گزشتہ سال امریکی عدالت عظمیٰ کی جانب سے سابق صدور کو آفیشل ایکٹس کے بہت سارے کیسز میں سزا سے مستثنٰی ہونے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

وہ آج اپنے وکیل کے ہمراہ ٹی وی اسکرین کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، ان کے پس منظر میں میں دو امریکی جھنڈے نظر آ رہے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو ممکنہ طور پر 4 سال قید ہوسکتی تھی لیکن قانونی ماہرین نے ان کے الیکشن جیتنے سے قبل ہی دعویٰ کیا تھا کہ جج جوآن مرچن کی جانب سے سابق صدر کو جیل نہیں بھیجا جائے گا۔

مارچ 2023 میں نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 میں انتخابی مہم کے دوران ایک پورن اسٹار کو خاموش رہنے کے لیے رقم دینے کے الزام میں فرد جرم عائد کی تھی۔

امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق صدر پر فرد جرم عائد ہوئی تھی اور ان کے خلاف مجرمانہ الزامات پر مقدمہ چلا تھا۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے قبل پون اسٹار اسٹیفنی کلیفورڈ عرف اسٹورمی ڈینیئلز کو تعلقات کی معلومات چھپانے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025