• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

کراچی میں مرغی کا گوشت اور انڈے مہنگے بیچنے والوں کو گرفتار، دکانیں سیل کرنے کا حکم جاری

شائع January 10, 2025
مرغی کا گوشت مہنگا بیچنے والے دکانداروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے — فائل فوٹو: کینوا
مرغی کا گوشت مہنگا بیچنے والے دکانداروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے — فائل فوٹو: کینوا

کراچی میں مرغی کا گوشت، انڈے اور دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی کرنے والوں کی شامت آگئی، کمشنر کراچی نے ڈنڈا اٹھا لیا، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گرفتاریاں کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اشیائے خورونوش کی حکومت کی جانب سے مقررہ قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کہا کہ تمام مجسٹریٹس کو ریٹ لسٹ پر عمل نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری پرائس لسٹ سے زائد قیمتوں پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے، مجسٹریٹس ایسے دکانداروں کو گرفتار کریں جو ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ہوں۔

کمشنر سید حسن نقوی نے ہدایات جاری کیں کہ ایسے دکان دار جو مہنگی اشیا فروخت کرنے میں ملوث ہوں، ان کی دکانیں بھی سیل کی جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو اچانک پَر لگ گئے ہیں۔ کراچی، پشاور، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 300 روپے تک کا ہوشربا اضافہ دیکھا جارہا ہے، کراچی میں چکن 740 سے 800 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔

ڈان نیوز نے رپورٹ کیا تھا کراچی میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کےگوشت کی قیمت میں 300 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا، مرغی کا گوشت 740 سے 800 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا تھا۔

زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 410 روپے مقرر تھی، لیکن ہول سیل میں زندہ مرغی 480 روپے میں فروخت ہو رہی تھی، انڈوں کی سرکاری قیمت 300 روپے مقرر تھی، لیکن فی درجن انڈے 380 روپے میں فروخت کیے جا رہے تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025