• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، میرا کا شکوہ

شائع January 10, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی میں اپنے شادی، تکذیب نکاح اور تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا نے شکوہ کیا ہے کہ ان سے کوئی بھی مرد شادی نہیں کرنا چاہتا۔

اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی پر بات کی۔

اداکارہ سے رپورٹر نے سوال کیا کہ اداکارہ نیلم منیر نے بھی شادی کرلی لیکن ابھی تک وہ شادی کیوں نہیں کر رہیں؟

رپورٹر کے سوال پر اداکارہ میرا خاموش ہوگئیں اور انتہائی افسردہ حالت میں رپورٹر کی جانب دیکھنے لگیں۔

کچھ دیر بعد اداکارہ میرا نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی شادی کی تاخیر پر انتہائی افسوس ہو رہا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان سے کوئی بھی شادی نہیں کرنا چاہتا اور انہیں معلوم نہیں کہ کوئی ان سے شادی کیوں نہیں کرنا چاہتا۔

اداکارہ کی جانب سے شادی پر کی گئی مختصر بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

اس سے قبل اداکارہ کے خلاف عتیق الرحمٰن نامی شخص نے شادی کے بعد دھوکے اور نکاح کے اوپر نکاح کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

عتیق الرحمٰن نامی شخص کا دعویٰ تھا کہ میرا نے ان سے نکاح میں ہوتے ہوئے کیپٹن نوید نامی شخص سے دوسرا نکاح کیا، تاہم اداکارہ ایسے الزامات کو مسترد کرتی آئی ہیں۔

عتیق الرحمٰن نامی شخص نے پہلی بار 2009 سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ میرا نے ان سے شادی کر رکھی ہے اور ان کی اہلیہ ہونے کے باوجود انہوں نے نکاح کے اوپر نکاح کرکے کپتان نوید سے شادی کی۔

عتیق الرحمٰن نامی شخص کی جانب سے نکاح کے اوپر نکاح کا دعویٰ کرنے کے بعد میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کی درخواست دائر کی تھی اور ان کے کیسز کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں آ سکا۔

رواں برس جنوری میں میرا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے سنگل نہیں ہیں اور اب انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی مرد ان سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025