• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

پیپلزپارٹی نے عمران خان کو این آر او دینے کے معاملہ پر راستے الگ کرنے کا اعلان کردیا

شائع January 9, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ تو مذاکرات ہوسکتے ہیں لیکن انتشاری ٹولے سے بات نہیں ہوسکتی، اگر حکومت اہم فیصلوں میں آن بورڈ نہیں لیتی تو نتائج پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے منفی فیصلوں پر جو آن بورڈ نہیں ہے اس پر نظرثانی کریں گے اور یہ بلیک میلنگ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تنہا فیصلے کررہی ہے اور من پسند فیصلے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں فاصلے پیدا کررہے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی ملک کے نقصان کا نہیں سوچ سکتی، سیاسی انتشار کم ہوگا تو ملک کی بہتری تیزی سے ہوگی۔

سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ مذاکرات عجیب کھیل ہے اگر یہ بات پیپلزپارٹی کرے تو کہا جاتا ہے این آر او ہے، اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا این آر او دیا جارہا ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب روٹی، پانی مہنگی تعلیم اور صحت کے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک قیدی کو چھڑوانے کے لیے سازش کی جا رہی جس پر سب خاموش ہیں، کسی این آر او کا حصہ ہیں نہ حصہ قبول کریں گے، ہماری قیادتوں نے کوڑے کھائے خودُ سوزیاں کیں، پی ٹی آئی مذاکرات کی کھلم کھلا مخالفت کریں گے، انصاف عدالتوں سے ہو مذاکرات سے انصاف نہیں ملنا چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے باہر مذاکرات اور اندر این آر او مانگے تو وہ سودے بازی ہوگی جسے قبول نہیں کریں گے۔

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی وسطی پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف ساری تو دہشت گرد نہیں ہے جو لوگ دہشت گردی پھیلاتے املاک کو توڑتے ہیں ان کے ساتھ نہیں بیٹھے گی لیکن جو جمہوری لوگ ہیں ان کے ساتھ بات ہو سکتی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025