• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

ایران کا اسرائیل سے شامی علاقوں سے قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ

شائع January 9, 2025
— فوٹو: انادولو
— فوٹو: انادولو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی جانب سے شام کے علاقوں پر کیے گئے قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کا یہ بیان عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے تہران کے دورے کے دوران سامنے آیا جہاں تجارت، تعاون اور شام میں حالیہ پیش رفت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسعود پزشکیان نے شیعہ السوڈانی کے ساتھ ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ’صیہونی حکومت کو مقبوضہ علاقوں سے پیچھے ہٹنے اور مذہبی جذبات کا احترام کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر شیعہ مقدس مقامات اور مزارات کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ایرانی صدر نے شام میں دہشت گردوں کے گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے کے بارے میں بھی متنبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام پسند گروپ ہئیۃ تحریر الشام کی قیادت میں باغی فوج نے ایک طوفانی حملے کے بعد دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا تھا اور بشار الاسد فرار ہوگئے تھے۔

ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل نے شامی علاقوں پر سیکڑوں فضائی حملے کیے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں کا مقصد اسٹریٹجک ہتھیاروں کو دشمن کے ہاتھوں میں جانے سے روکنا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے شام کے زیر کنٹرول علاقے اور اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کو الگ کرنے والے اقوام متحدہ کے بفر زون میں اسٹریٹجک پوزیشنز پر بھی قبضہ کر لیا ہے، ایران نے اسرائیل کی جانب سے شام میں زمین پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025