• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

مبہم ویڈیوز شیئر کرنے پر گوہر رشید کی شادی کی افواہیں

شائع January 8, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار گوہر رشید کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تقریبات کی مبہم ویڈیوز شیئر کیے جانے کے بعد ان کی شادی کی چہ مگوئیاں ہیں۔

گوہر رشید پہلے ہی جلد شادی کا عندیہ دے چکے ہیں، تاہم انہوں نے کبھی واضح طور پر شادی سے متعلق کھل کر گفتگو نہیں کی۔

ماضی میں گوہر رشید اور کبریٰ خان کے درمیان تعلقات اور ان کی شادی کی چہ مگوئیاں بھی کی جاتی رہی ہیں، جس پر دونوں مبہم انداز میں واضح کر چکے ہیں کہ ان کے درمیان صرف اچھی دوستی ہے۔

اب گوہر رشید کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیوز کے بعد ان کی اپنی شادی کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

گوہر رشید نے انسٹاگرام پر جو ویڈیوز شیئر کیں ان میں متعدد شوبز شخصیات کو شادی کی تقریبات میں ڈانس کی تیاریاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں اداکارہ کبریٰ خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ہی ویڈیوز میں گوہر رشید بھی ساتھی اداکاروں کے ساتھ تقریبات میں ڈانس کی تیاریاں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیوز میں اشنا شاہ، علی رحمٰن، مومل شیخ اور دیگر اداکاروں کو بھی ڈانس پر پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گوہر رشید نے مذکورہ ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے ’میرے یار کی شادی‘ کے ہیش ٹیگز کو استعمال کرنے سمیت شادی سے متعلق دوسرے ٹیگز اور الفاظ بھی استعمال کیے۔

اگرچہ گوہر رشید نے شادی کے ہیش ٹیگز استعمال کیے، تاہم ان کے کیپشنز سے واضح نہیں ہوتا کہ وہ اپنی شادی کی بات کر رہے ہیں یا کسی اور شخصیت کی شادی کی بات کر رہے ہیں۔

ان کی جانب سے شادی کی تقریبات کی تیاریوں کی ویڈیوز کو شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اندازے لگائے کہ ان کی اور کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

تاہم بعض مداحوں نے نشاندہی کی کہ مذکورہ ویڈیوز کسی دوسری شادی کی ہے اور ممکنہ طور پر گوہر رشید کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیوز حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کی تیاریوں کی ویڈیوز ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025